رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھورعالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید علی رضا ادیانی نے اسراء بین الاقوامی فاونڈیشن کے آفس میں مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں ملک کے حالیہ حالات پر کنٹرول پانے میں قم پولیس کے کردار کو اہم جانا اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: قران کریم نے امنیت کے مسئلہ پر بہت تاکید کی ہے ، یہاں تک کہ قران کریم نے اہم ترین عوامی ضرورت «اقتصاد» اور «امنیت» کو شمار کیا ہے ، اسی بنیاد پر کہا کہ « الَّذي أَطعَمَهُم مِن جوعٍ وَآمَنَهُم مِن خَوفٍ ۔ جس نے انہیں بھوک میں سیر کیا ہے اور خوف سے محفوظ بنایا ہے » اس ایت کا پیغام یہ ہے کہ یہ دونوں مسائل ایک دوسرے کے ساتھ تامین کئے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا: الحمد للہ ملک کی امنیت تامین ہے مگر اقتصاد مشکلات سے دوچار ہے کہ جس کی اہم ترین بنیاد غبن و گھوٹالا ہے جس نے ملک کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے ، یہ صحیح کہ پروردگار عالم نے ہماری ضرورت سے زیادہ مقدار میں ہماری روزی عطا کی ہے مگر ملک میں کچھ لوگ غارت و خرد و برد میں مصروف ہیں جس کے نتیجہ میں ملک کے اقتصاد کو شدید جھٹکا لگا ہے ، جس ملک کے اقتصاد کو خطرہ لاحق ہوجائے وہ غارت اور نا امنی کا شکار ہوسکتا ہے۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے یاد دہانی کی: حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے اپنے خط میں مصر کی عوام خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھرگز خواب غفلت کو اپنی انکھ کے دائرے سے بالاتر نہ جانے دیجئے کیوں کہ اپ کا دشمن ھرگز نہیں سوتا، ہمیشہ بیدار رہتا ہے ، لہذا غفلت کے معنی یہ ہیں کہ ہم نہ جانیں کہ دشمن کس حال میں ہے اور کس طرح کی سازش کرنے میں کوشاں ہے ۔
حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: اس مملکت کے دشمن، ان میں سب سے بالاتر امریکا و اسرائیل دائما ہمارے خلاف چال بازی اور سازش کرنے میں مصروف ہیں ، ہم حالیہ بلوے میں پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے بہت اچھی طرح ملک کی امنیت لوٹا دی۔/۹۸۸/ ن